Mashriq Newspaper

تھریڈز میں ٹرینڈز کے فیچر کی آزمائش

فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ میں اب تک کے سب سے بہترین فیچر ’ٹرینڈز‘ کی آزمائش شروع کردی گئی۔

ٹرینڈز کے فیچر نہ ہونے کی وجہ سے ہی تھریڈز کو بہت سارے لوگ ٹوئٹر سے کم اہمیت دے رہے تھے لیکن اب مذکورہ فیچر کی بھی آزمائش شروع کردی گئی۔

کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے اپنی ٹرینڈنگ ٹاپ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرینڈنگ ٹاپکس کے فیچر کی شروعات آسٹریلیا سے کی گئی ہے، جہاں صارفین کو مذکورہ فیچر تک رسائی دے دی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.