Mashriq Newspaper

سابق ایم پی اے محمد خان طور اتمانخیل کی نااہلی کالعدم قرار

کوئٹہ (خ ن) عدالت عالیہ بلوچستان نے سابق ایم پی اے محمد خان طور اتمانخیل نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس گل حسن ترین نے کھلی عدالت میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد خان طور اتمانخیل کی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کو کالعدم قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 10 اپریل 2019 کو سابق رکن اسمبلی محمد خان طور اتمانخیل کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد خان طور اتمانخیل نے سزا اور نااہلی کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کے اس حکمنامے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں اوردرخواست گزار کی جانب سے دائر آئینی درخواست کو قبول کیا جاتا ہے۔ فیصلے کے مطابق اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ درخواست گزار کو شکایت نمبر 01/2012 میں مورخہ 13.07.2018 کے فیصلے کے ذریعے سنائی گئی سزا اور سزا کو اس عدالت نے درخواست گزار کی کرمنل اپیل نمبر 223/2018 کو منظور کرتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔ آرڈر مورخہ 19.07.2018 اور معاملہ کو سیشن جج لورالائی کو ریمانڈ کیا گیا تاکہ شکایت نمبر 01/2012 کے مقدمے کی کارروائی کو کچھ ہدایات کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔ معزز عدالت نے فیصلہ میں کہا ہے کہ ای سی پی نے درخواست گزار کو آئین کے آرٹیکل 62 (1)(f) کے تحت مورخہ 10.04.2019 کو نا اہل قرار دیا جبکہ الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 62(1)(f) کے تحت درخواست گزار کو نااہل قرار دینے کے حوالے سے دلائل دینے میں ناکام رہا ہے اور ای سی پی اس بات کی تعریف کرنے میں بھی ناکام رہا ہے کہ درخواست گزار کے26.11.2007 کے نامزدگی فارمز کو ریٹرننگ آفیسر نے کسی بھی نوعیت کے اعتراض کے بغیر قبول کر لیا تھا۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے 26 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.