Mashriq Newspaper

حکومت پاکستان کا امیر کویت کی وفات پر ایک روزہ ”قومی یوم سوگ” منانے کا اعلان

حکومت پاکستان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر18 دسمبر کو ایک روزہ ”قومی یوم سوگ” منانے کا اعلان کیا ہے۔

 

کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے  جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے امیر کویت کی وفات پر کویتی عوام اور شاہی خاندان سے یکجہتی کے لئے 18 دسمبر کو ”قومی یوم سوگ” منایا جائے گا۔اس موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

 

دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کے لئے 18 دسمبر کو کویت کاایک روزہ دورہ کریں گے۔

 

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کویت کے امیر کی وفات پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان،حکومت اور کویتی عوام سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کے لئے کویت کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.