Mashriq Newspaper

پاک ایران کشیدگی؛ قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس طلب

 پاک ایران کشیدگی کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس کل طلب کرلیے گئے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاک ایران تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  آج رات ڈیووس سے پاکستان پہنچیں گے۔

نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سروسز چیفس اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے، جس میں پاک ایران کشیدہ صورت حال کو  زیر غور لایا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.