Mashriq Newspaper

شہزادہ ولیم ایک بار پھر دنیا کے ’پرکشش گنجے‘ مرد قرار

دنیا بھر میں خوبصورتی اور جاذب نظر شخصیت کے لیے کئی مقابلے ہوتے ہیں اور حیران کن طور پر ایسے مقابلوں میں ایسی شخصیات ابتدائی نمبروں پر آتی ہیں، جن میں عام لوگوں کو زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی۔

اور ایسا ہی حال برطانیہ میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں ہوا، جس میں ہولی وڈ اداکاروں اور بڑے بڑے سیاستدانوں کے برعکس برطانوی شہزادہ ولیم دوسری بار دنیا کے ’پرکشش گنجے‘ قرار پائے ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال پہلے نمبر پر آنے والے ارب پتی اداکار کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ماکٹنگ ایجنسی ری بوٹ  زیادہ پرکشش ہونے کے ساتھ، چہرے کی خصوصیات، آواز کی کشش، دراز قد، چمکتی جلد اور عالمی دنیا میں لوگوں کی دلچسپی سے متعلق سب سے زیادہ دلکش گنجے مردوں کا تعین کیا گیا۔

سروے کے دوران ادارے نے یہ دیکھا کہ دنیا بھر میں کتنے افراد نے دنیا کی کس معروف گنجی شخصیت کو کیسے الفاظ، جملوں یا معاملوں پر سرچ کیا۔

ادارے نے انٹرنیٹ پر ’گنجے مردوں‘ کو تلاش کیے جانے سے متعلق ڈیٹا کا جائزہ لیا اور پھر ان تمام گنجے مردوں کا 10 اسکیل میں سے پوائنٹس دیے گئے۔

ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ’پرکشش‘ لفظ کے ساتھ سب سے زیادہ برطانوی شہزادہ ولیم کو تلاش کیا گیا، اسی لیے انہیں ہی دنیا کا ’پرکشش گنجا‘ مرد قرار دیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.