Mashriq Newspaper

ووٹ کی عزت کے نمائندے پاکستان مہنگائی لیگ بن چکے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

ملک کی سیاسی جماعتوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ گیا ہے، تبدیلی کے نمائندوں نے تبدیلی نہیں تباہی کی، چیئرمین پی پی پی کا پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس ملک کی سیاسی جماعتوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ گیا ہے، جو اپنے آپ کو تبدیلی کا نمائندہ کہلواتے تھے، انہوں نے تبدیلی نہیں تباہی کی اور جو اپنے آپ کو ووٹ کی عزت کے نمائندے قرار دیتے تھے، وہ نہ ووٹ کی عزت کرتے ہیں نہ گورننس کرنا جانتے ہیں، وہ تو پاکستان مہنگائی لیگ بن چکے ہیں۔

پشاور میں پی پی پی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کے لیے جتنی صلاحیت ہے، اتنی شاید ہی کسی صوبے میں ہو، یہاں پیپلز پارٹی کے کارکن نظریاتی، غیرت مند، بہادر اور وفادار ہیں اور آپ نے قائد عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے منشور کو اب تک زندہ رکھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو شخص ہم پر مسلط کیا گیا تھا اس نے نوجوانوں کو بتایا کہ لیڈر کی نشانی یوٹرن لینا ہے، اب آپ پر یہ فرض ہے کہ ہم پاکستان کے عوام کو سمجھائیں کہ یوٹرن لینا لیڈر کی نہیں، بزدلی کی نشانی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اپنے اصولوں پر قائم ہے اور آج بھی وہی نظریہ، منشور اور سوچ ہے کہ اسلام ہمارا دین ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.