کوئٹہ (سٹی رپورٹر)کوئٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تاجر برادری اور شہری شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ لیاقت بازار میں کاروبار کرنے والے اسد خان ، اویس ، عصمت اللہ ، محتسم عمران اور دیگر نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے کاروباری سرگرمیاں مفلوج کرکے رکھ دی ہے اور اب رہی سہی کسر کیسکو کی جانب سے دن کے اوقات میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور بجلی اس وقت بند ہوتی ہے جو کاروبار کا وقت ہوتا ہے اس کی وجہ سے ہمارا کاربار بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ کیونکہ سولر اور یوپی ایس مہنگے ہونے کی وجہ سے ہماری قوت خرید سے باہر ہیں اس لئے ہماری صوبائی حکومت اور کیسکو چیف سے اپیل ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے دن کے اوقات میں بازار میں لوڈ شیڈنگ نہ کریں تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہو لوڈ شیڈنگ طویل ہونے کے باوجود بھاری بھرکم بل ادا کررہے ہیں لیکن تاجروں کو ریلیف مہیا نہیں کیا جارہا اور آئے روز گیس ، بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے تاجر برادری سمیت عوام پر بلا جواز طورپر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اس لئے کیسکو حکام غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کی اپنی پالیسی ترک کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
You might also like