کوئٹہ( این این آئی) پاکستان کو معاشی بحران سے پاکستان پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے پارٹی کے اعلی قیادت نے 56 واں یوم تاسیس جلسہ کے میںزبانی بلوچستان کے حوالے کر کے کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماءسابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے خلق جھالاوان خضدار میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی قوت سے اقتدار حاصل کر کے پاکستان کو معاشی طور پر ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان بنائیں گے ہم چور دروازے سے کبھی اقتدار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں بہت مضبوط ہے 8 فروری کے الیکشن میں بلوچستان کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرے گی نواب ثناءاللہ خان زہری نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ 30 نومبر کے کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ عام کے لئے بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائے 56 وان یوم تاسیس کا پروگرام ایک تاریخی پروگرام ہوگا۔نواب ثناءاللہ خان زہری سے شہید سکندر اباد زہری کرخ مولہ باغبانہ زیدی وڈھ نال دیگر مختلف علاقوں سے ائے ہوئے ہیں مختلف وفد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے نواب زہری کو اگاہ کیا۔
You might also like