Mashriq Newspaper

غیر دستاویزی غیرملکیوں کو بساکر قومی سلامتی پرمزید سمجھوتہ نہیں کرسکتے، وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غیر دستاویزی غیر ملکیوں کو پاکستان میں قیام کی اجازت دے کر ہم اپنی قومی سلامتی پر مزید سمجھوتہ نہیں کر سکتے.

نگران وزیراعظم کی برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں غیر قانونی تارکین وطن پر اپنی خصوصی تحریر میں لکھا کہ پاکستان میں گزشتہ دہائیوں کے دوران تقریباً آئرلینڈ کی آبادی کے برابر تارکین وطن آچکے ہیں، ہم نے فراخدلی سے تارکین وطن کی اتنی بڑی تعداد کو سنبھالا ہے، مہمان نوازی پاکستان کے ڈی این اے میں شامل ہے۔

انوار الحق نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں غیر قانونی افراد کو پاکستان میں قیام کی اجازت دے کر ہم اپنی قومی سلامتی پر مزید سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ ہمارا مقصد پاکستان کو محفوظ، پر امن اور خوشحال بنانا ہے، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی سمیت مختلف ممالک بھی غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل سے دوچار ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.