Mashriq Newspaper

یو اے ای لیگ نے نوین الحق پر پابندی عائد کردی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ نے افغانستان فاسٹ بولر نوین الحق کو معطل کردیا۔

آئی ایل ٹی 20 لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر افغان فاسٹ بولر نوین الحق پر 20 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوین الحق نے آئی ایل ٹی 20 لیگ میں معاہدے کے باوجود کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ افغان فاسٹ بولر نوین الحق نے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم شارجہ واریئرز سے معاہدہ کیا تھا ۔

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا ایڈیشن اگلے برس جنوری میں کھیلا جائےگا، پابندی کے باعث افغان فاسٹ بولر 2024 اور 2025 کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.