Mashriq Newspaper

لاہور کے سیاستدانوں سے ڈرنے والے نہیں، ڈٹ کر مقابلہ ہوگا، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  لاہور کے سیاست دانوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔

انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا ہے، ایسا نہ ہو آپ کی تعداد دیکھ کر شیر واپس گھر میں چھپ کر بیٹھ جائے۔ لاہور کے سیاست دانوں کو پیغام ہے ہم ڈرنے والے نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ان شا اللہ جیت آپ کی، تیر کی اور پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث پریشان ہیں۔ صرف پیپلز پارٹی ہے جو الیکشن اپنے منشور پر لڑ رہی ہے۔  ہم نے مہنگائی و غربت کا مقابلہ کرنے کے لیے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے۔ حکومت میں آکر اپنے 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کروں گا۔ میں قائد عوام، شہید بے نظیر بھٹو کی طرح وعدے پورے کروں گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.