ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بے گناہ رہنماؤں کی بریت لاڈلا پن نہیں بلکہ عدلیہ خود پر لگے نا انصافی کے داغ دھو رہی ہے۔
ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،بے روز گاری اور معاشی بدحالی کی ذمہ دار2018 میں آنے والی حکومت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنان تمام جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہو رہے ہیں، جب2018 میں ترقی کرتے پاکستان پر چیئرمین پی ٹی آئی کو ملک پر مسلط کیا گیا تو معاشی ترقی کا پہیہ رک گیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔