Mashriq Newspaper

تربت میں بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق

بلوچستان میں ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور جاں بحق افراد اسی گاڑی میں سوار تھے۔ جاں بحق افراد کا تعلق بالگتر سے بتایا جاتا ہے جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے دھماکے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.