آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ وفاقی حکومت کے قرضے رواں مالی سال کے اختتام تک 81.8 ہزار ارب روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ جائیں گے، جبکہ بجٹ خسارہ اور سودی ادائیگیاں بھی بجٹ تخمینوں سے بڑھ جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ بجٹ کے غیر حقیقی اعداد وشمار کی وجہ سے آئی ایم ایف نے نیا جائزہ جاری کیا ہے، یہ جائزہ حالیہ مذاکرات کے دوران پاکستانی حکام کے ساتھ ڈسکس کیا گیا ہے، جس کے مطابق وفاقی حکومت کا بجٹ 15.4 ہزار ارب روپے ہوگا، جو کہ رواں مالی سال کے آغاز میں قومی اسمبلی سے منظور کیے گئے بجٹ تخمینے سے 1.1 ہزار ارب روپے زیاد ہے۔