Mashriq Newspaper

غزہ صورتحال پر سعودیہ سمیت مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ چین کا دورہ کریں گے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں بہت جلد مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ چین کا دورہ کریں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ہونے والی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں کے تناظر میں وزرائے خارجہ کے ایک وفد کا دورۂ چین بہت جلد متوقع ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید بتایا کہ عرب اور مسلم دنیا کے وزرائے خارجہ کے دورے کا مقصد غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا یہ وفد دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گے اور جنگ کے خاتمے کے لیے راہموار کریں گے۔

فیصل بن فرحان کے مطابق اس دورے کا ایک مقصد غزہ میں انسانی بنیادوں امدادی سامان کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے عالمی قوتوں پر دباؤ ڈالنا بھی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو خود مختار ریاستوں کے قیام کے بغیر فلسطین میں امن و استحکام ناممکن ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.