مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارت سے باضابطہ طور پر اپنے ملک سے بھارتی فوجی اہلکاروں کو واپس بلانے کی درخواست کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد معیزو نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت ملک کے اسٹریٹیجک اہمیت والے علاقے سے بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
مالدیپ کے صدر کے دفتر نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ صدر نے رسمی طور پر یہ درخواست اُس وقت کی جب انہوں نے بھارتی مرکزی وزیر کرن رجیجو سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔