غزہ میں اسرائیلی جارحیت 44 ویں روز بھی جاری ہے اور 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد13 ہزار ہوگئی ہے۔
غزہ میڈیا آفس کے غزہ پر7 اکتوبرسےجاری اسرائیلی بمباری سے 13ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ شہدا میں 5 ہزار 500 بچے اور 3 ہزار 500 خواتین شامل ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار ہے۔