Mashriq Newspaper

مہنگائی کا شکار کریں گے، عوام کو ریلیف دیں گے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم مہنگائی کا شکار کریں گے، عوام کو ریلیف دیں گے۔

مریم نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں انتخابی سرگرمیوں سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام نے بہت مسائل دیکھ لیے، اب انہیں مسائل کا حل دینا ہے، وعدوں کی تکمیل کےلیے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.