Mashriq Newspaper

ہاکی اولمپک کوالیفائر: پاکستان کو سیمی فائنل میں جرمنی سے شکست

اولمپک ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں جرمنی نے پاکستان 0-4 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی بلکہ اولمپکس کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ 

سیمی فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم اب تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔

پاکستان تیسری پویشن کا میچ جیت کر پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے پاس اولمپکس کےلیے کوالیفائی کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔

جرمنی کے خلاف پاکستان ہاکی ٹیم کا کھیل انتہائی مایوس کن رہا، جرمن ٹیم نے پہلے کوارٹر میں ایک، دوسرے کوارٹر میں بھی ایک جبکہ تیسرے کوارٹر میں دو گول کیے۔

چوتھے کوارٹر میں قومی ٹیم نے گول تو نہ کھایا لیکن گیند کو حریف کے گول کی راہ بھی نہ دکھا سکی۔

جرمنی کی جانب سے نیکلس ویلین نے دو گول کیے اور مین آف دا میچ قرار پائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.