Mashriq Newspaper

پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف 5 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کا خطرہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس کو پہلی مرتبہ پانچ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کا خطرہ ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کےلیے موجود پاکستان ٹیم اب تک جیت سے محروم ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف چار کے چار میچوں میں گرین شرٹس کو ناکامی ہاتھ آئی ہے، نہ بیٹرز چل سکے اور نہ ہی بولرز اچھے نتائج دے سکے ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے بولنگ کرکے بھی دیکھ لی اور پہلے بیٹنگ کرکے بھی مگر جیت نہ سکے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب پانچواں اور آخری میچ کھیلا جائے گا، پاکستان کو اگر پہلی مرتبہ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں کلین سوئپ سے بچنا ہے تواُس کو ہر صورت میں فتح درکار ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کھیلا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.