Mashriq Newspaper

نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مرکرز کی بھر پور محنت سے ہم الیکشن میں کامیاب ہونگے،جام کمال خان

سونمیانی وندر(این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وپی بی،22 اور این اے 257 لسبیلہ حب آواران سے امیدوار جام کمال خان نے نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار پی بی 21حب وڈیرہ رجب علی رند کے ہمراہ وندر میں انتخابی الیکشن آفس آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دعووں کی پاسداری کی ہے اور ہم نے نیشنل پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ اور ہم اور نیشنل پارٹی والے اپنی زبان کے پابند ہیں میرے تمام چاہنے والے 8 فروری کو آری اور شیر کے نشان پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ سولر اور انفرادی بور، دس بائی اور 12بائی والے فٹ کے کمیونٹی حال سے ترقی نہیں آتی بلکہ اصل ترقی اجتماعی پروجیکٹ تعلیمی ادارے ہسپتال ، اور لوگوں کو معاشی طور پر مضبوط کرنے سے آتی ھے. رجب رند نے کہا کہ ہم ہمارا آپس میں مضبوط اتحاد ہے نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مرکرز کی بھر پور محنت سے ہم الیکشن میں کامیاب ہونگے۔ اور ہمارے مخالفین کو عوام نے دس مرتبہ ووٹ دے کر کامیاب کیا اور ان کی کار کردگی آپ کے سامنے ہے حب، وندر، گڈانی ، کی حالت زار دیکھ کر عوام فیصلہ کریں کہ انہوں نے چالیس تک نمائندگی کر کے عوام کو کیا دیا انہوں نے کہا کہ دریجی میں آج بھی عوام کو آزادانہ طور پر جینے کا حق نہیں اور نہ ہی انہیں آزادانہ طور پر اپنا حق نمائندگی یعنی ووٹ دینے اختیار ہے انہوں نے کہا کہ اس دفعہ آپ ہمیں کامیاب کریں ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کو جو حب ضلع بنا کر لسبیلہ کو جو تقسیم کیا ہے اس کو واپس ایک ضلع کریں گے ہوا نظر آئے گا.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.