Mashriq Newspaper

پیپلز پارٹی ہی ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے،علی مدد جتک

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے حلقہ پی بی 45سے نامزد امیدوار مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک اور قوم کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔ کیونکہ جیالوں نے ہمیشہ ثابت کیا کہ انہیں جو ذمہ داری دی گئی اسے احسن طریقے سے نبھایا ہے پارٹی چیئرمین کی جانب سے 10 نکاتی منشور پر عمل پیرا ہونے کے لئے 8 فروری کو عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ایوان میں پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کلی مینگل آباد میں ماما رزاق مینگل، فدا محمد اچکزئی، ولی محمد مری کی سربراہی میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حلقہ پی بی 45 سے میں اور 46 کے امیدوار حاجی میر ریاض احمد شاہوانی ، میر ولی محمد قلندرانی، میر سلام رئیسانی، میر ثناءرئیسانی، حاجی انور مینگل، ملک ابراہیم مینگل، میر عبداللہ نیچاری، میر محی الدین سمالانی کے علاوہ سرمستانی قبائل کے ملنے والے وفد جن میں ٹکری مہر اللہ سرمستانی، عبدالطیف سرمستانی، لکھمیر سرمستانی ، ٹکری خیر بخش سرمستانی، اسد سرمستانی سمیت دیگر نے حاجی علی مدد جتک ، میر ریاض احمد شاہوانی اور قومی اسمبلی کے امیدوار نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی حمایت کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ حاجی علی مدد جتک اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب طبقے ، مزدوروں ، کسانوں اور ملازمین کے حقوق کے حصول اور ان کی مشکلات کے ازالے کی بات کی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں مفاہمتی عمل کا آغاز کیا تھا اور آج بھی مفاہمتی پالیسی پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں عوام کی ووٹوں کی طاقت سے کامیابی حاصل کرکے پارلیمنٹ میں پہنچ کر اپنا کردار ادا کریں۔ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا کیونکہ تمام جماعتوں کو قوم آزما چکی ہے لیکن ہماری آج بھی یہی کوشش ہے کہ مسائل کے حل کو یقینی بناکر قوم کو ان بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ پیپلزپارٹی ہی عوام کے دکھوں کا مداوا کرسکتی ہے پارٹی چیئرمین نے جو 10 نکاتی انتخابی منشور دیا ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے عوام آٹھ فروری کو تیر پر مہر لگا کر پیپلزپارٹی کے نامزد جیالے امیدواروں کو کامیاب کرواکر ایوان میں بھیجے تاکہ وہ انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناکر مسائل سے نجات دلا سکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.