Mashriq Newspaper

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایرانی قونصلیٹ آمد، صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ایرانی قونصلیٹ آمد، وزیراعلیٰ نے ڈپٹی قونصل جنرل آغا سید مہدی شائقی سے ایرانی صدر اور انکے رفقاء کے حادثے میں انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ افسوسناک واقعہ پر دلی رنج ہوا، مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے، مرحوم صدر ابراہیم رئیسی نے پاک ایران تعلقات کو وسعت دینے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایران برادر اسلامی ملک ہے جس کے ساتھ ہمیشہ بہتر تعلقات کے خواہاں رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ اس بڑے سانحہ کے بعد بھی مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے دوطرفہ برادر ملک کا مشن جاری رہے گا، مرحوم ایرانی صدر نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لئے جو پیش رفت کیں وہ یاد رکھی جائیں گی۔

ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل نے قونصلیٹ آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام پاکستانی قوم کی محبتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.