Mashriq Newspaper

پولٹری سیکٹر میں باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے چوزوں کی قیمت کے تعین کا انکشاف

پولٹری سیکٹر میں باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے چوزوں کی قیمت کے تعین کا انکشاف ہوا ہے جس پر مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے کیس کی سماعت شروع کردی۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے مطابق پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن بظاہر قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے، جرم ثابت ہونے پر ایسوسی ایشن اور اس کے ممبران پر ساڑھے سات کروڑ روپے یا سالانہ ٹرن اوور کا کم از کم دس فیصد جرمانہ عائد ہو سکتا ہے، مسابقتی کمیشن کا ٹریبونل حتمی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنائے گا۔

کمیشن نے پولٹری ایسوسی ایشن اور آٹھ دیگر اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے، پولٹری ایسوسی ایشن نے کارٹیلائزیشن سے متعلق کیس کے دوران اپنے اوپر لگنے والے الزامات کیخلاف دفاع پیش کیا، سال 2019 سے جون 2021 کے دوران ہیچریوں کا مشتبہ کارٹیل سامنے آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولٹری ایسوسی ایشن کے ممبران نے ملی بھگت سے ایک دن کے برائلر چوزوں کی قیمت بیاسی روپے پچاس پیسے مقرر کی، ہیچریز اور مارکیٹ میں ایک دن کے چوزے کا ریٹ یکساں پایا گیا اور شک ہونے پر انکوائری آغاز ہوا۔ کمیشن کے مطابق مشتبہ کارٹیل میں افزائش سے برائلر چکن، پولٹری فیڈ، انڈوں کی پیداوار بھی شامل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.