Mashriq Newspaper

خطرہ محسوس ہونے پر مرنے کی اداکاری کرنے والی چیونٹیاں

 آسٹریلیا میں محققین کو چیونٹیوں کی ایک کالونی ملی جسے دیکھ کر مری ہوئی چینٹیوں کا گمان ہوتا تھا تاہم ان مردہ چیونٹیوں میں سے ایک نے حرکت کی جس کے بعد انکشاف ہوا کہ اصل میں تمام چیونٹیاں مرنے کی ایکٹنگ کررہی ہیں۔

موت کا ڈرامہ رچانے کا عمل بہت سے جانوروں میں ایک دفاعی طریقہ کار کے طور پر مشاہدہ کیا گیا ہے جس میں کیڑوں اور چھپکلیوں سے لے کر پرندوں اور ممالیہ جانور سبھی آتے ہیں۔

ان میں سے کچھ فطری طور پر دوسروں سے زیادہ بہتر مرنے کی اداکاری کرسکتے ہیں لیکن جو بات ان سب میں مشترک ہے وہ یہ ہے کہ یہ دفاعی حکمت عملی انفرادی طور پر ہوتی ہے۔ یہ چیونٹیاں ایسی پہلی نسل ہیں جس کی پوری کالونی ہی بیک وقت انسانوں سے خطرہ محسوس ہونے پر مرنے کی ایکٹنگ کررہی ہے۔ یہاں تک کہ ٹیم کو یقین ہوگیا کہ وہ واقعتاً مری ہوئی ہیں۔

ٹیم میں موجود ایسوسی ایٹ پروفیسر ایس۔ ٹوپا پیٹٹ نے کہا کہ ان چیونٹیوں کی اداکاری بہترین تھی۔ ہم نے ان تمام مردہ چیونٹیوں کو دیکھا لیکن یہ عقدہ ہم پر اس وقت کھلا جب ایک چیونٹی نے ہلکی سے حرکت کی۔

اس قسم کا دفاعی طریقہ کار صرف چند چیونٹیوں کی نسلوں میں ہی پایا جاتا ہے لیکن وہ بھی انفرادی سطح یا کالونی میں موجود ایک مخصوص طبقے میں۔ تاہم Polyrhachis femorata پوری کالونی اس عمل میں شامل ہوتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.