پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے چیئرمین عرفان صدیق نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم یا قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں تبدیلی کی کوئی تجویز نہیں آئی اور نہ ہی اس پر غور کیا جا رہا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم یا این ایف سی میں تبدیلی کے لیے نہ تو کوئی تجویز آئی ہے اور نہ ہی ہم نے اس پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے تردید کی، جس میں مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ منشور کمیٹی کو کئی تجاویز موصول ہوئی ہیں، جن میں 18ویں ترمیم یکسر تبدیل کرنے سے لے کر صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کا طریقہ کار تبدیل کرنا شامل ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اِس آئینی شق میں ترمیم کرنے اور اسے اپنے منشور کا حصہ بنانے کے وعدے کے ساتھ انتخابی مہم میں اترنے کے لیے تیار ہے، پارٹی کا منشور اگلے ماہ منظر عام پر لایا جائے گا۔