پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ذیلی اثاثہ جات کی فروخت کے عمل کو تیز کرنے کے لیے سی ای او نے ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کر دیں اور ان امور کی تکمیل کے لیے سینئر حکام کو متعلقہ ڈپارٹمنٹل جنرل منیجرز اور ان کی ٹیموں کے ساتھ اپنے دفاتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سی ای او کی ان ہدایات سے تمام جنرل مینیجرز کو ای میل کے ذریعے آگاہ کردیا گیا، ارسال کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ سی ای او نے اتوار کی سہ پہر کو ذیلی اداروں، اثاثوں کی فروخت کے لیے تفویض کردہ کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔
اس سلسلے میں آئی ٹی حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ بورڈ روم میں موجود رہیں تاکہ آن لائن میٹنگز کا انعقاد کیا جا سکے۔
قومی ادارے کو اربوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے، حکومت نے قرضوں میں ڈوبی پی آئی اے کے ایئر پورٹ آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی نجکاری کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔