Mashriq Newspaper

گوگل میسجز ایپ کون سا اہم فیچر متعارف کرانے جارہا ہے؟

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی ایپلی کیشن گوگل میسجز کی وائس ریکارڈنگ میں شور کو ختم کرنے کے لیے ایک نیا ‘نوائز کینسلیشن’ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گوگل کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس فیچر سے سڑک پر گاڑیوں کے شور کے درمیان صوتی پیغامات بھیجنا آسان ہو جائے گا۔اس فیچر کے باعث صارفین بغیر شور سے آواز ریکارڈ کر سکیں گے۔

صارفین کو ریکارڈنگ کے دوران ایسا کرنے کے لیے ’نوائز کینسلیشن‘ کا بٹن دبانا ہوگا، جس کے بعد پیغام وصول کرنے والے کو ایک غیر متاثر صوتی پیغام موصول ہوجائے گا۔

گوگل میسجز کا جو ورژن آپ استعمال کر رہے ہیں اسے جاننے کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں جانے کے بعد میسجز پر ٹیپ کرنا ہوگا، اس کے بعد نیچے تک سکرول کرنا ہوگا، جس کے بعد آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کے اینڈرائیڈ فون پر میسجز کا کون سا ورژن استعمال کیا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.