Mashriq Newspaper

پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا، پانچویں ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست

پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش کی ہزیمت سے بچ گئی، پانچویں ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔

پاکستان کے 135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہوئی اور اسے 42 رنز سے شکست ہوئی۔

نیوزی لینڈ نے 5 میچز کی سیریز میں 1-4 سے کامیابی حاصل کی۔

کرائسٹ چرچ میں جاری سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ نے ایک بار پھر مداحوں کو مایوس کیا اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں صرف 134 رنز بنا سکی۔

پاکستانی اوپنر حسیب اللہ اپنے ڈیبیو میچ میں پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے ٹم ساؤتھی کی گیند پر گلین فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

محمد رضوان سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلے باز رہے جنہوں نے 38 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے۔

فخر زمان 33، صاحبزادہ فرحان 19 اور بابر اعظم 13 رنز بنا سکے، تمام بلے باز کیچ آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور میٹ ہنری نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، اس کےعلاوہ لوکی فرگوسن اور ایش سودھی بھی 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.