Mashriq Newspaper

جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کا انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

جمعیت علمائے پاکستان (نورانی گروپ) نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

جمعیت علمائے پاکستان (نورانی گروپ) کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ سید صفدر شاہ گیلانی نے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیئر بخاری سے ملاقات میں حمایت کا اعلان کیا۔

سید صفدر شاہ گیلانی نے کہا کہ جے یو پی (نورانی گروپ) ملک بھر میں پیپلز پارٹی امیدواران کی حمایت کرتی ہے اور اپنے امیدواران دستبردار کرنے کا اعلان کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی فرقہ واریت کے خلاف ہے اس لیے حمایت قومی فریضہ ہے، صوبہ سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور وفاق کے حلقہ جات سے جے یو پی کے امیدواران کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.