Mashriq Newspaper

اسحاق ڈار سے روسی ہم منصب کی ملاقات، تعلقات کو مزید گہرا اور وسعت دینے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی آستانہ، قازقستان میں منعقد ہونے والے (ایس سی او) کونسل آف وزرائے خارجہ (سی ایف ایم ) کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات ہوئی۔

نائب وزیراعظم نے پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان بڑھتے ہوئے دو طرفہ افہام و تفہیم اور تعاون اور حالیہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، روس میں پرامن اور کامیاب انتخابی عمل پر اپنے روسی ہم منصب کو مبارکباد دی۔

 

اسحاق ڈار نے پاکستان اور روسی تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا، دونوں فریقین نے پاکستان روس دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے لئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس سال ماسکو میں بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کا نواں اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.