Mashriq Newspaper

موسم سرما کی طلب پوری کرنے کیلئے ایل این جی کارگو کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری

پاکستان نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کی زیادہ طلب کو پورا کرنے کے پیش نظر جنوری میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے کارگو کی خریداری کے لیے عالمی سطح پر فوری نوعیت کا ٹینڈر جاری کر دیا۔

سرکاری کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے 4 دن کے نوٹس پر ٹینڈر جاری کیا ہے، جس میں 24 نومبر تک ایک ایل این جی کارگو کے لیے تکنیکی اور مالیاتی پیشکشیں طلب کی گئی ہیں، جس کی ڈیلیوری کا ہدف 8-9 جنوری مقرر کیا گیا ہے، ٹینڈر اسی روز کھولا جائے گا۔

تقریباً ایک سال وقفے کے بعد گزشتہ مہینے پاکستان کو موسم سرما کی بُلند طلب کے لیے 2 اضافی ایل این جی کارگو کے لیے 3 بولیاں موجودہ اسپاٹ قیمت کے برعکس نمایاں طور پر زیادہ پریمیم پر موصول ہوئیں۔

حکومت نے کم قیمت والی دو بولیوں کو منظور کر لیا تھا تاکہ سردیوں میں گیس کی قلت کو کم سے کم کیا جاسکے، تاکہ گیس کی مقامی پیداوار میں کمی کے پیش نظر لوڈ منیجمنٹ کو گزشتہ سال کی سطح پر لایا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.