Mashriq Newspaper

لیونل میسی کی 6 جرسیاں دسمبر میں نیلام کی جائینگی

فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی کی 6 جرسیوں کو دسمبر میں 10 ملین ڈالرز سے زائد میں نیلام کیے جائے کا امکان ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے دوران لیونل میسی کی وہ 6 جرسیاں جو انہوں نے ارجنٹائن کی نمائندگی کرتے ہوئے زیب تن کی تھیں وہ رواں سال دسمبر میں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔

میڈیا کے ذرائع کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کی قیادت کرنے والے کپتان لیونل میسی کی 6 جرسیاں 10 ملین ڈالرز میں نیلام ہو سکتی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.