کوئٹہ (آن لائن)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملک میں منصفانہ اور شفاف انتخابات کیلئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرکے جمہوریت اور ووٹرز کے وسیع تر مفاد میں اجتماعی اصولوںاور ضابطہ اخلاق کا تعین کریں ، سیاسی قیدیوں کو رہا کرکے انہیں سیاسی جمہوری عمل میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے۔ یہ بات انہوںنے سراوان ہا س کوئٹہ میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں نے اگر جمہوری اقدار کو اپنے گروہی مفادات پر ترجیح دی تو آئندہ آنے والے انتخابات پاکستان کی تاریخ کا بدترین الیکشن ہوگا اس کے ذمہ یہی سیاسی جماعتیں ہوں گی، انہوںنے کہا کہ کئی سالوں سے غلط پالیسیوں بدحال معیثت اور معاشی بحرانوں نے ملک کو جکڑ کر رکھ دیا ہے مگر سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام لگاکر آئندہ پانچ سالوں کیلئے اقتدار تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں جو ایک بہت بڑی سیاسی بددیانتی ہے ، انہوںنے کہا کہ منصفانہ انتخابات کرانے کیلئے سیاسی جماعتیں ایک آل پارٹیز کانفرنس طلب کرکے منصفانہ ،پرامن انتخابات کے اجتماعی اصولوںاور جمہوریت اور ووٹرز کے وسیع تر مفاد اور ملک کے مستقبل کیلئے ایک ضابطہ اخلاق کا تعین کریں تاکہ آئندہ آنے والے دنوںمیںملک کومزید بحرانوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک کے اندر سیاسی قیدیاں بھی موجود ہیں اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرکے ان کو سیاسی جمہوری اور قومی حق ادا کرنے کا موقع دیا جائے نہ تو ایک مرتبہ پھر دو ہزار چوبیس میں ہونے والے انتخابات کو بھی غیر منصفانہ اور دھاندلی آلود انتخابات کے طور پر یاد کیا جائیگا ۔
You might also like