Mashriq Newspaper

مسلم لیگ ن کا پولنگ کی تاریخ بدلے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ ن نے پولنگ کی تاریخ تبدیل کیے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے، جس میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کے دن کو چھوڑ کر الیکشن شیڈول میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین الیکشن سیل پاکستان مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کی جانب سے  لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے صرف 3 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے 7 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت انتہائی قلیل ہے۔

خط کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے خاصی دستاویزات درکار ہوتی ہیں۔ درست اور نامکمل دستاویزات کی بنا پر کاغذات نامزدگی مسترد ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ کو بدلے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخوں میں کم از کم 2 دن کی توسیع کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.