Mashriq Newspaper

ہر کوئی الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ دائر کررہا ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہر کوئی الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ دائر کررہا ہے۔

بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی ایک شیرانی سے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے  3 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار ڈاکٹر نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار دینے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فیکچوئل سوالات میں جانا ہمارا کام نہیں بلکہ الیکشن ٹریبونل کا کام ہے۔ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے۔ الیکشن کمیشن کو اپنا کام کرنے دیں۔ ہر کوئی الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ دائر کر رہا ہے۔ ٹریبونل میں بھی ہائی کورٹ ہی کے ججز ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.