Mashriq Newspaper

بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے الیکشن سے متعلق سیکیورٹی ایڈوائزری جاری

 

بلوچستان میں کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور رہنماؤں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

کچھی، کوہلو، خضدار اور مستونگ کے ڈپٹی کمشنرز نے انتخابی امیدواروں کو ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے امیدواروں کو غیر ضروری آمد و رفت اور کھلی جگہوں پر عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری کےمطابق دہشت گرد انتخابی مہم میں سیاسی رہنماؤں اور اجتماعات کونشانہ بنا سکتے ہیں۔

ڈی سی کوہلو و خضدار کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ خاتون خودکش حملہ آور کے ذریعےاجتماعات اور سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

سیکیورٹی ایڈوائزری میں امیدواروں کو اس معاملےکو انتہائی اہمیت دینے کا کہاگیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.