Mashriq Newspaper

الیکشن کے بروقت انعقاد پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے، وزیر اطلاعات

نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کے بروقت انعقاد پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے، سوشل میڈیا پر ججز کے مہم چلانے پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ 13 جنوری کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع ہو گئی، سوشل میڈیا پر چلنے والی غلیظ مہم جب تھم نہ سکی تو ہم نے جے آئی ٹی تشکیل دی، اس حوالے سے متعلقہ ادارے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور مجاز ادارے ہیں وہ اس پر کام کر رہے ہیں۔

مرتضی سولنگی نے کہا کہ آج اکٹھے ہونے کا مقصد آپ لوگوں کو آگاہ کرنا ہے، آئین اور قانون کو سامنے رکھ کر ہم اس پر کارروائی کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، جب سے میں نے حلف اٹھایا ہے کوئی ایسا دن ہے جس دن میں نے یہ نہ کہا ہو کہ ملک آئین پر چلتا ہے،

نمائندہ ایف آئی اے احمد شمیم زادہ نے کہا کہ توہین عدالت اور دیگر چیزوں پر ہم کارروائی کر سکتے ہیں اگر کوئی ہمیں شکایت کرے ہم نے مختلف ایم او یوز سائن کیے ہوئے ہیں، میڈیا سے ہمیں کافی مدد ملے گی، سوشل میڈیا سے بہت آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں مگر لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

احمد شمیم پیرزادہ نے کہا کہ انجانے میں لوگ ایسی چیزیں شئیر کر دیتے ہیں جس سے بعد میں انہیں نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ہر وہ چیز جو ملک کے مفاد میں ہوگی اسے ہم سپورٹ کریں گے، جو لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلا رہے ہیں انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ایف آئی اے سائبر کرائم متحرک ہے اور کارروائی بھی کرے گا۔

نمائندہ ایف آئی اے نے کہا کہ جیسے جیسے جے آئی ٹی اپنا کام کرے گی ساتھ ساتھ لوگوں کے خلاف کارروائی کریں گے،ہم نے اپنے تمام تھانوں کو یہ ہدایت دے دی ہے کہ ان اکاؤنٹس کے خلاف کاروائی کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.