Mashriq Newspaper

حکومت نے عوام پر بجلی گرادی، قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

حکومت نے عوام پر بجلی گرادی، قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

وفاقی حکومت نے رات کے اندھیرے میں عوام پر بجلی گرادی، بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے رات کے اندھیرے میں بجلی کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ کردیا، فی یونٹ بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔حکومت نے عوام پر بجلی گرادی، قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی، نیپرا رواں مالی سال کیلئے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری پہلے ہی دے چکا ہے۔

حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے، نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا، نیپرا کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دو روز قبل مئی کے مہینے کیلئے بجلی کی قیمت میں 1.90 روپے اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.