Mashriq Newspaper

امریکا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کا منصوبہ ناکام، بھارت کو انتباہ

برطانوی اخبار نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام نے سکھ علیحدگی پسند رہنما کو امریکا میں قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بنایا اور نئی دہلی حکومت کے ملوث ہونے کے خدشات پر بھارت کو خبردار کر دیا تھا۔

امریکی حکام نے سکھ رہنما کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بنایا اور بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے خدشات پر تنبیہہ بھی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے واضح نہیں کیا کہ بھارتی حکومت سے احتجاج کے نتیجے میں قتل کا منصوبہ ناکام ہوا یا فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اس سے ناکام بنایا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ نئی دہلی سے اس معاملے پر احتجاج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جون میں دورہ امریکا کے بعد کیا گیا تھا جہاں جوبائیڈن نے ان کا استقبال کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.