Mashriq Newspaper

بلوچستان حکومت نے فلسطین 11 طالب علموں کے تعلیمی اخراجات اور کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی

کوئٹہ : نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا بڑا اعلان بلوچستان حکومت نے بولان میڈیکل کالج میں زیر تعلیم فلسطین اور غزہ کے گیارہ طالب علموں کے تعلیمی اخراجات اور کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی

بلوچستان حکومت بی ایم سی میں زیر تعلیم فلسطینی طالب علموں کے مکمل تعلیمی اخراجات ادا کرے گی، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی

فلسطینی و غزہ سے تعلق رکھنے والے گیارہ طالب علم بی ایم سی میں زیر تعلیم ہیں , میر علی مردان خان ڈومکی

بی ایم سی میں 8 طالب علموں کا تعلق غزہ اور 3 کا فلسطین سے ہے ، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان

بی ایم سی میں زیر تعلیم طالب علموں میں ایک طالبہ بھی شامل ہے، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان

بی ایم سی میں زیر تعلیم تمام فلسطینی بچوں کے خاندان جنگ زدہ علاقوں میں ہیں ، نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی

تمام طالب علم اپنے خاندان سے رابطہ نہ ہونے کے باعث مالی مشکلات اور پریشانی کا شکار تھے , نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی

صوبائی حکومت بی ایم سی میں زیر تعلیم غزہ اور فلسطین کے گیارہ طالب علموں کی مکمل کفالت اور تعلیم اخراجات برداشت کرے گی نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا اعلان

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.