Mashriq Newspaper

فیس بک پر نئی جعل سازی کا انکشاف

فیس بک صارفین کو ایک نئی جعل سازی کے متعلق خبردار کیا گیا ہے جس میں لوگوں کو کسی کی اچانک موت کی خبر کے جعلی لنکس کو کلک کراتے ہوئے جھانسہ دیا جا رہا ہے۔

ماہرین بت میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم پر پھیلی جعل سازی کی ایک مہم کا انکشاف کیا ہے جس میں ہیکرز لوگوں کو جھانسہ دینے کے لیے پوسٹ میں لکھتے ہیں ’مجھے یقین نہیں ہوسکتا وہ چلا گیا، میں اس کو بہت یاد کروں گا‘ اور جعلی لنک پر کلک کرنے کے لیے اکساتے ہیں۔

ویب سائٹ بلیپنگ کمپیوٹر کے مطابق یہ لنک صارفین کو ایک ویب سائٹ پر لے جاتا ہے جہاں پر ان کی تمام فیس بک معلومات چرالی جاتی ہے۔

 

ماہرین کے مطابق یہ مخصوص مہم تقریباً ایک سال قبل شروع ہوئی۔ تب سے ان جعل سازوں نے ہیک کیے گئے اکاؤنٹ کے انبار لگا دیے ہیں تاکہ دیگر صارفین کو باآسانی جھانسہ دیا جاسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.