Mashriq Newspaper

ایف بی آر ٹریکنگ سسٹم جعلی و اسمگل شدہ سگریٹ کی فروخت روکنے میں ناکام

مشہور سگریٹ برانڈز کے جعلی پیکٹس پر نقلی ٹکٹوں کے چسپاں ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف ی آر) کا نصب کردہ ’ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم‘ ناکام ہورہا ہے۔

پاکستانی مارکیٹوں میں اسمگل شدہ اور جعلی سگریٹس کی بھرمار پر تمباکو کی صنعت کے اعلٰی عہدیداروں نے پیر کو اس شعبے میں اقدامات کے نفاذ کی کمی پر مذمت کرتے ہوئے ملک میں تمباکو کے کاروبار کے استحکام کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تمباکو کمپنی (پی ٹی سی) کے حکام کا کہنا تھا کہ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا نومبر 2023 میں تمباکو کی بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم) میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔

پاکستان تمباکو کمپنی کے سینئر بزنس ڈیولپمنٹ منیجر قاسم طارق نے کہا کہ سگریٹ کی کھپت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.