Mashriq Newspaper

عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملکی سلامتی خطرے میں ڈال دی، اسحاق ڈار

ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے مفاد کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملکی سلامتی خطرے میں ڈال دی۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو چاہیے تھا کہ قرآن پاک کی تلاوت کے بعد ارکان سے حلف لیتے۔ حلف کے بعد جو ارکان ہیں وہ ایوان میں بات کرتے۔ اسپیکر خود 2 گھنٹے لیٹ آئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایوان میں ارکان کی تعداد پوری نہ ہونا پہلی بار نہیں ہوا۔ ماضی میں کئی دفعہ ایسا ہوا کہ ارکان کے نوٹیفکیشن بعد میں جاری ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے جن نشستوں کو روکا ہے اس کی کوئی قانونی وجہ ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.