Mashriq Newspaper

سیاسی نہیں، قومی مفادات ترجیح ہیں، ایم کیو ایم، ن لیگ ملاقات میں اتفاق

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، جس کے دوران ملکی صورتِ حال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرنا ہے اور ووٹ کو عزت دینا ہے۔

متحدہ وفد نے شہباز شریف کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو سراہا۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے قائدین نے اتفاق کیا ہے کہ سیاسی مفادات کے بجائے قومی مفادات ترجیح ہیں، عوام کی خدمت کیلئے ہم سب متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔

اس موقع پر صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ایم کیو ایم کے کردار کو سراہتے ہیں، جبکہ ایم کیو ایم کے وفد نے شہباز شریف کی ملک وقوم کیلئے خدمات کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کر ملک کو معاشی خطرات سے بچائیں۔

ایم کیو ایم کے وفد نے کہا کہ شہباز شریف 16 ماہ کے دوران تمام اتحادیوں کو بڑی خوش اسلوبی سے ساتھ لے کر چلے، امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور عوام کو مسائل سے نجات ملے گی۔

 ایم کیو ایم کا وفد گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار پر مشتمل تھا جبکہ شہبازشریف کے ساتھ سینیٹر اسحاق ڈار، رانا ثناءاللّٰہ، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، رانا مشہود اور عطا تارڑ شامل تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.