Mashriq Newspaper

پی سی بی میں نئی تقرریاں، موجودہ بورڈ افسران مین کھلبلی مچ گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم سرکاری عہدوں پر تعینات افسران کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کے بعد بورڈ افسران میں کھلبلی مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی میں موجودہ اعلی عہدیداروں کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے امکانات زیر بحث ہیں، ان افسران کو اپنے مستقبل کی فکر ستانے لگی ہے جس کے بعد متعلقہ افسران نے آپس میں صلاح مشورے شروع کر دیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں موجودہ اعلی عہدیداروں میں دو پولیس افسران اور ایک ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے افسر کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں حاصل کی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق سی او او سلمان نصیر کو نئی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں، اس تبدیلی کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اینڈ ویجیلنس، ایچ آر، لیگل اور مارکیٹنگ کے سربراہان کی بھی تبدیلی کا امکان ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.