Mashriq Newspaper

بلوچستان میں ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی قرارداد منظور

بلوچستان میں 11 ہزارغیر رجسٹرڈ ٹیوب ویلز کو رجسٹرڈ کر کے سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

ایوان میں قرارداد رکن اسمبلی اصغر علی نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت نے 29 ہزار رجسٹرڈ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کا خوش آئند فیصلہ کیا ہے۔

قرار داد کے مطابق بجلی نہ ملنے کی وجہ سے ہرسال زمینداروں کی فصلیں خشک ہو جاتی ہیں اور لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے، صوبائی حکومت 11 ہزار غیررجسٹرڈ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرے تاکہ مسئلہ حل ہوسکے۔

ایوان نے بحث کے بعد غیررجسٹرڈ ٹیوب ویلز کو رجسٹر کر کے سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.