Mashriq Newspaper

بلوچستان عالمی سرمایہ کاری کے لئے موزوں خطہ ہے ،مردان ڈومکی

کوئٹہ(خ ن) نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے جمعرات کو یہاں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی (Mehmet Pacaci) نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا نگراں وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے جمہوریہ ترکیہ کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ مذہبی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں اور باہمی تعاون پر مبنی ان تعلقات کو تجارتی معاشی تعلیمی ثقافتی و سیاحتی سرمایہ کاری کے ذریعہ مزید وسعت دی جاسکتی ہے تجارتی حجم کے بڑھنے سے دونوں ممالک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ ہم بلوچستان میں ترکی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کی خواہش کا احترام کرتے ہیں بلوچستان عالمی سرمایہ کاری کے لئے موزوں خطہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معیاری تعلیم کے فروغ میں ترکیہ تعلیمی اداروں کی خدمات قابل ستائش ہیں ملاقات میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے بتایا کہ ترکیہ تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طالب علموں کو مزید اسکالر شپس دینے کے لئے پرعزم ہیں پاکستان کے بڑے شہروں میں پاک ترک کے اعلٰی معیار کے تعلیمی ادارے کام کررہے ہیں اور ان تعلیمی اداروں میں تیرہ ہزار بچے زیر تعلیم ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ثقافت و سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں ملاقات کے آخر میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان اور ترکی کے سفیر کے مابین سوینیئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.