Mashriq Newspaper

کسٹم انٹیلی جنس کوئٹہ نے چینی افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) کسٹم انٹیلی جنس کوئٹہ کے عملے نے چینی افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ہزار گنجی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی 40 ٹن چینی قبضے میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس پاکستان فیض احمد چدھڑ کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنس کسٹم بلوچستان ڈاکٹر ندیم میمن نے ایک خصوصی ٹیم انسپکٹر شبیر احمد کی سربراہی میں تشکیل دی جس میں انسپکٹر عمیر احمد اور دیگر عملہ موجود تھا کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس کے تعاون سے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کو چینی سمگل کرنے کے لئے کنٹینر میں تبدیل کیا گیا تھا جس کو چیک کرنے پر اس میں لوڈ 800 بوری چینی جس کا وزن 40 ٹن بنتا ہے کنٹینز سمیت قبضے میں لے لیا ٹرک کو خصوصی طور پر لوہے کی چادروں سے کنٹینر میں تبدیل کیا گیا تھا اور یہ چینی کوئٹہ سے دالبندین کے راستہ افغانستان سمگل کی جارہی تھی کسٹم انٹیلی جنس حکام کے مطابق قبضے میں لی جانے والی چینی اور گاڑی سمیت مالیت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے کسٹم انٹیلی کے مطابق یہ کارروائیاں تواتر کے ساتھ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے جاری رہیں گی۔ کسٹم حکام کی جانب سے سختی کے باعث سمگلر مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے چینی اور دیگر سامان سمگل کرنے کی کوششیں کررہے تھے جنہیں کسٹم انٹیلی جنس اور دیگر حکومتی ادارے بروقت کارروائیاں کرکے انہیں ناکام بنارہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.