Mashriq Newspaper

بلوچستا ن حکومت نے صوبے میں گریڈ 9سے 19تک کے افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستا ن حکومت نے صوبے میں گریڈ 9سے 19تک کے افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامےے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے میں اہم فیلڈ اور سیکرٹریٹ پوزیشنز پر افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا عمل بروقت مکمل کرلیا گیا تھا تاہم بارہاانتظامی محکموں کے افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے عمل سے نگران حکومت کے آئینی کردار پر خدشات آنے اور افسرا نکی انتخابات کی تیاریوں میں خلل آنے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت نے مجاذ اتھارٹی کی منظوری سے گریڈ 9سے 19تک کے افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ، اضافی اور قائم مقام چارج دینے پر پابند ی عائد کردی ہے جبکہ صرف نگراں وزیراعلیٰ کی منظوری سے انتہائی اہم نوعیت کے تبادلے کئے جاسکیں گے ۔ اعلامےے کے مطابق پابندی کا اطلا ق صوبے کے تمام محکموں اور اٹیچ محکموں پر ہوگا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.